آصف ہاشمی کی بریت درخواستوں پر فیصلہ 27اپریل تک محفوظ
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی و دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 27اپریل تک محفوظ کرلیا،عدالت نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ریفرنس سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا ہے،آصف اختر ہاشمی کو جیل سے احتساب عدالت پیش کیا گیا،آصف ہاشمی نیب کیسز میں ضمانت پر ہیں جبکہ ایف آئی اے کیسز میں زیر حراست ہیں،متروکہ وقف املاک بورڈ کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور سرمایہ کاری کے دو ریفرنس زیر سماعت ہیں، نیب پراسکیوٹر حارث قریشی نے بھی دلائل دیئے،نیب کے مطابق آصف ہاشمی اور دیگر ملزمان نے متروکہ وقف بورڈ کے پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کئے۔
آصف ہاشمی