فواد حسن فواد کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 12مئی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلونے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 12مئی تک ملتوی کردی،گزشتہ روز عدالت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا تاہم دو گواہان کا ریکارڈ نامکمل ہونے کے باعث بیان قلمبند نہیں ہو سکا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے،گزشتہ روزفواد حسن فواد عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے،نیب نے فواد حسن فواد کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، نیب کے ریفرنس میں کہاگیاہے کہ فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے، فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے ہیں،فواد حسن فواد ایک ارب اور 8 کروڑ رقم کا حساب نہیں دے سکا۔
فواد حسن فواد