شہباز تتلہ قتل کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی،تین ملزمان بیان کیلئے پابند
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہباز تتلہ قتل کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی،ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے سابق ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے قتل کیس کی سماعت کی،اظہر لطیف ایڈووکیٹ کے ہائی کورٹ مصروف ہونے پر ملزمان کے بیان قلمبند نہیں ہو سکے،عدالت نے آئندہ تاریخ پر سابق ایس ایس پی مغغر عدیل سمیت تین ملزمان کو بیان کے لیے پابند کر دیاہے،ملزمان کے خلاف نصیر آباد پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے۔
شہباز تتلہ قتل