توہین عدالت کی درخواست پر وی سی اور رجسٹرارجی سی یونیورسٹی کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے وائس چانسلر اور رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پر عدالتی حکم نظر انداز کرنے سے متعلق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اصغر علی زیدی اور رجسٹرار شوکت علی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزار شبیر حسین کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ جی سی یونیورسٹی میں زائدالعمر افراد کو قواعد و ضوابط کے برعکس بطور سکیورٹی گارڈز بھرتی کر لیا گیا، درخواست گزار کو میرٹ پر آنے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا، درخواست گزار نے سیکورٹی گارڈ کی بھرتی کے لئے رجسٹرار اور وائس چانسلر جی سی یو کو درخواستیں دیں، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے وی سی اور رجسٹرار کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا، عدالت کے 28 جنوری 2021 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی، عدالت سے استدعاہے کہ وی سی اور رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔
توہین عدالت