اے سی ماڈل ٹاؤن کو 25 اپریل تک قبرستان کی جگہ واگزار کرانیکا حکم 

 اے سی ماڈل ٹاؤن کو 25 اپریل تک قبرستان کی جگہ واگزار کرانیکا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے دلو کلاں قبرستان سے قبضہ واگزار نہ کرانے کیخلاف دائردرخواست پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو 25 اپریل تک قبرستان کی جگہ واگزار کرانے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے قبرستان کی اراضی واگزار کرا کر رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیاہے، مسٹرجسٹس شاہد وحید نے شہری کنور امجد حسین کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ عدالت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے قبرستانوں سے قبضے واگزار کرانے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر موضع دلو کلاں کے 64 کنال قبرستان سے 60 کنال کا قبضہ واگزار کرایا گیا، دو سال گزرنے کے باوجود قبرستان کی باقی 4 کنال اراضی سے قبضہ واگزار نہیں کرایا جا رہا، فیکٹری مالک نے قبرستان کی اراضی پر غیرقانونی تعمیرات شروع کروا دی ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ موضع دلو کلاں نشترکالونی قبرستان کی 4 کنال اراضی واگزار کرانے کا حکم دیاجائے،دوران سماعت نائب تحصیلدار نے عدالت کوبتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر میچ کی سکیورٹی میں مصروف ہیں، عدالت نہیں آ سکے، ناجائز قابضین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، چند دن میں قبرستان کی اراضی واگزار کرا لیں گے۔
 قبرستان کی جگہ

مزید :

صفحہ آخر -