ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار 

  ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناکوں کے باوجود جرائم کی شرح بے قابو ہو گئی، 24 گھنٹے کے دوران نقب زنی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں نامعلوم چور منیر نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر 9 لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء چوری کر کے فرار ہوگئے، اقبال ٹاؤن میں ڈاکو شمشیر اعوان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 25 ہزار مالیت نقدی, طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،نصیر آباد میں نعمان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے نقدی 2 تولے سونا اور موبائل فون،ساندہ میں فیاض نامی شہری کی دکان میں گھس کر 33ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکو سرفراز کی دکان میں گھس کر 40 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں ہمایوں سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی, اور موبائل فون،کاہنہ میں فیضان سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،سندر میں بابر سے 17ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سمن آباد اور ریس کورس سے کاریں،کاہنہ،نشتر کالونی،فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ،ہنجروال،قلعہ گجر سنگھ،گلشن راوی،شیراکوٹ، نواب ٹاؤن،اسلام پورہ،راوی روڈ،لوئرمال،شاہدرہ،شادباغ،اکبری گیٹ، رنگ محل،گجر پورہ،پرانی انارکلی، مزنگ،ڈیفنس بی،فیکٹری ایریا،غالب مارکیٹ،نشترکالونی،کاہنہ سے موٹرسائیکلیں،ساندہ،اسلام پورہ سے رکشے چوری ہو گئے۔
ڈکیتی

مزید :

صفحہ آخر -