مرکزی چیئرمین ہوپ مسعود شنواری  کی قیادت میں وفدکی نومنتخب وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے ملاقات  مبارکباد، گلدستہ پیش  کیا

مرکزی چیئرمین ہوپ مسعود شنواری  کی قیادت میں وفدکی نومنتخب وفاقی وزیر مذہبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے مرکزی چیئرمین مسعودی شنواری کی قیادت میں وفدکی نومنتخب وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے غیر رسمی ملاقات، ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سابق چیئرمین ثناء اللہ خان، پیر عاقل شاہ چیئرمین اسلام آباد، نصیر مغل چیئرمین پنجاب، امتیاز الرحمن چودھری چیئرمین سندھ زون محمد بلال فیصی چیئرمین کے پی کے، فیصل صبوری، جمال خان، علی خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین ہوپ الحاج مسعود شنواری نے مفتی عبدالشکور جیسی علمی اور دینی شخصیت کے وفاقی وزیر مذہبی امور بننے کو پاکستانی قوم کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا مولانا عبدالشکور امام اور خطیب ہونے کیساتھ ساتھ سادہ شخصیت،برادری اور محبت کرنیوالی شخصیت ہیں۔
ملاقات، مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -