شمالی چھاؤنی، پرانا ڈپو سلاٹرہاؤس سے بھاری مقدار میں مردہ گوشت برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شمالی چھاؤنی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے باسیوں کو مردہ گوشت کھانے سے بچا لیا۔شمالی چھاؤنی پولیس کے مطابق پرانا ڈپو سلاٹرہاؤس سے مردہ گوشت بھاری مقدار میں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے شہریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھانے سے بچانے پر ایس ایچ او تیمورعباس کی کاوش کو سراہا۔گرفتار ہونیوالوں میں شہزاد اور اقبال شامل ہیں۔
مردہ گوشت برآمد