آٹا سستا کرنے کا اعلان،یوٹیلیٹی سٹور زسے تھیلے غائب
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر آٹا میں ریٹ کی کمی کا اعلان، وزیر اعظم کاحکم مذاق بن گیا،تحصیل کوٹ ادو کے تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا نایاب(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
،شہری چکر کاٹ کر خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹنے لگے،وزیر اعظم سے فوری طور پر حکم پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک عید تک دس کلو آٹے کی قیمت 550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار و یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنے کاحکم توجاری کر دیا مگر یوٹیلٹی سٹور پر ٹے کی سپلائی کویقینی نہ بنایا جا سکا جس پر وزیراعظم کا بیان عوام میں ایک مذاق بن کر رہ گیا،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے روزے سے لے کر آج تک اس پر آٹے کی سپلائی نہ آئی جس کی وجہ سے وہ اسٹوروں پر چکر لگا لگا کر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب یوٹیلٹی اسٹور پر اٹا ہے ہی نہیں تو وزیراعظم کا ریٹ کم کرنے کا لالی پاپ دینے کا کیا فائدہ ہوا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والے ریلیف کا غریب عوام فائدہ اٹھا سکیں۔
غائب