سکیورٹی پیپرز کی سپلائی بند،یونین کونسلوں میں رش
ملتان (سپیشل رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری راؤعلی رضاخان کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
ڈویلپمنٹ پنجاب کومراسلہ بھجوایا گیا ہے،جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نادرا کی جانب سے سیکوریٹی پیپرزکی عدم فراہمی کی وجہ یونین کونسلوں سے بچوں کے ب فارم،برتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر اہم دستاویزات کا اجراء گزشتہ تین ماہ سے تعطل کا شکار ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،بلکہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو بھی پریشانی اورعوامی دباؤکا سامنا ہے، اور عوام ضروری کمپویٹرائزڈ سرٹیفیکیٹس کے حصول کے لئے یونین کونسلوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہے،خاص طورپر بچوں کے ب فارم جاری نہیں ہورہے،جس کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور اس تعطل کی وجہ سے یونین سیکرٹریز اور سرٹیفیکیٹس کے حصول کے لئے دفاترآنے والے سائلین میں آئے روز جھگڑے بھی ہورہے ہیں،جو تشویش ناک ہے، اس لئے فوری اس کا حل نکالاجائے، مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ محکمہ نادار نے ایسے سرٹیفیکٹس کے آن لائن اجراء کے لئے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا تھا اور اس وجہ سے ایسے دستاویز کے لئے مخصوص سیکوریٹی پیپرز کی فراہمی بھی روک دی گئی،اب جبکہ تقریباً تمام درکارانٹرنیٹ ڈیوائسزبھی خرید کرلی ہیں اور کمپویڑ بھی نادرا کے حوالے کردیئے گئے ہیں،مگر اس کے باوجود تین ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود سسٹم کو فعال نہیں کیا جارہا،جس کی وجہ سے سنجیدہ مسائل جنم لے رہے ہیں اور یونین کونسلوں میں آئے روز لڑائی جھگڑے کے واقعات ہورہے ہیں، اس صورتحال پر سیکرٹری یونین کونسلز اورمتاثرہ لوگوں کی جانب سے نادرا حکام اور سپروائزرز کو فون کالز بھی کرتے ہیں،مگروہ اٹینڈ ہی نہیں کرتے اور جب نادرا کے متعلقہ سی آرایم ایس شعبہ سے رابطہ کیاجاتا ہے، تو وہ بھی اس حوالے سے کوئی بات سننے کو تیار نہیں اور انہوں نے تو اپنے دفاتر میں یونین سیکرٹریز کے داخلوں پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے اوران کا رویہ لوکل گورنمنٹ ملازمین سے انتہائی ہتک آمیز ہے انہوں نے لوکل گورنمنٹ حکام سے مطالبہ کیا کہ نادرا افسران کے اس ناروا رویہ کا نوٹس لیا جائے اور ماتحت عملہ کو نادرا کے اس رویہ سے نجات دلائی جائے اور عوام کی مشکلات کا سدباب کیا جائے،انہوں نے لیٹر میں انتباہ کیا کہ پندرہ روز کے اندر سسٹم کو فعال نہ کیا گیا اور نادراحکام نے اصلاح احوال کے لئے اقدامات نہ کئے،تو نادرا سی آرایم ایس سسٹم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
رش