پرویز الٰہی پر حملہ، تشدد، ق لیگ کا شہر شہر احتجاج، ریلیاں 

پرویز الٰہی پر حملہ، تشدد، ق لیگ کا شہر شہر احتجاج، ریلیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام چودھری پرویز الہی پر ہونے والے حملہ کے حوالے سے دیگر شہروں (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
کے طرح ملتان میں بھی احتجاجی اجلاس ضلعی صدر ق لیگ خالد خاکوانی، جنرل سیکرٹری طارق زمان گجر اور سٹی صدر اللہ دتہ انصاری کی زیر قیادت اجلاس منعقد کیاگیا جس میں خالد خاکوانی،طارق زمان گجر اور اللہ دتہ انصاری نے کہاکہ چودھری پرویز الہی پر ہونے والے حملہ کی ہم بھرپوراندازمیں مزمت کرتے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہرگزقابل قبول نہ ہوگے کیونکہ پنجاب میں ریکارڈیترقیاتی کام کروانے میں ان کاکویی ثانی نہیں مافیاء کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے مزید کہاکہ اگر حملہ آوروں کے خلاف کاررائی عمل میں نہ لائی گئی تودیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی اجلاس و دھرنے جونہ تمھنے والوں کاسلسلہ شروع کیاجائے گا حکومتی عہدیداران اپنی ناکام پالیسیوں سے کیاثابت کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کااصل چہرہ عوام کے سامنے بینقاب ہوچکا ہے ملوث ملزمان کے کارتوائی عمل میں نہ لائی گئی اور اپنی روش نہ بدلی تودمادم مست قلندر کے لئے تیار ہوجایے اجلاس میں چودھری اکرم،دلدار برولہ،راناحفیظ سمیت دیگر لوگ موجود تھیسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور صدر لیبر ونگ پنجاب سجاد حسین بلوچ کی ہدایت پر لیبر ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب عامر محمود اور ممبر پنجاب کونسل سردار ایوب خان کھوسہ نے کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عامر محمود اور ضلعی صدر ساجد عزیز کھتران نے کہا کہ ہم سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی پر پنجاب اسمبلی میں  ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں عامر محمود نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے ہمیشہ پاکستان کی عوام کی خدمت کی ہے اور چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور وہ چاہتے تھے کہ ہم سب مل کر ملک اور قوم کی ترقی کے لئے کام کریں آج بھی چوہدری پرویز الہی کے ترقیاتی کاموں کو پنجاب کی عوام دل سے پسند کرتے ہیں اور انکے لئے دعائیں بھی کرتے ہیں احتجاج میں سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ضلع ڈیرہ غازی خان شیخ ناصر محمود تحصیل صدر لیبر ونگ مرزا مبین بیگ نے بھی شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف مینارٹی کے رہنما ایم پی اے یدھسٹر چوہان کی  اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت اس موقع پر  وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر ارکان صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ایم پی اے یدھسٹر چوہان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور  وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ایم پی اے یدھسٹر چوہان نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسہ مینار پاکستان میں پی ٹی آئی مینارٹی جنوبی پنجاب سے ہزراوں کارکن شرکت کریں گے اور جلسہ کو کامیاب کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہ عمران خان'عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الہی سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور چوہدری پرویز الہی پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کرتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان کو چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں قبضہ گیروں سے آزاد کرایا جائے گا-
مذمت