یوم علیؓ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سکیورٹی پلان فائنل
ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد) وقا ئع نگار،نامہ نگار) ملتان ریجن میں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے - ریجن بھر میں 14 جلوس نکلیں گے جلوسوں کی حفاظت کیلئے 1935 پولیس افسران و اہلکاران تعینات ہوں گے - یوم شہادت سیدنا علی المرتضی پرریجن میں 83 مجالس ہونگی مجالس کی حفاظت 684 پولیس افسران و اہلکاران کریں گے- آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ ریجن بھر میں جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔یوم شہادت حضرت علیؒؐ21رمضان المبارک بروز ہفتہ 23 اپریل بمطابق 21 رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس حوالے سے ملک بھر میں جلوس، مجالس، کا انعقاد کیا جائے گا،جس میں علمائے کرام اور ذاکرین م حضرت علیؓکی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب احسان صادق نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پولیس افسران سے خطاب کیا جس میں جنوبی پنجاب کے پولیس افسران نے شرکت کی کانفرنس میں جنوبی پنجاب میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا ڈاکٹر احسان صادق نے امن و امان اور سیکیورٹی امور بارے ہدایات دیں یوم شہادت سیدنا علی المرتضی کے لیے خصوصی حفاظتی حکمت عملی ترتیب دیں جلوسوں، مجالس کے سخت حفاظتی انتظامات کریں جمع الوداع پر بھی حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے عید الفطر کے موقع پر بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کریں عید خریداری کے لیے محفوظ ماحول کے لیے کوشاں رہیں نماز عید کے اجتماعات کو مکمل تحفظ دیا جائے۔
فائنل