ملتان،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن،متعدد گرفتار

ملتان،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن،متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان)  وقا ئع نگار)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 کارروائی کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے شراب اور چرس برآمد ہوئی   پولیس تھانہ پولیس سیتل ماڑی نے ملزم محی الدین سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم اقبال سے 5 لیٹر شراب، ملزم اظہر سے 140 گرام چرس، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم محمد رفیق سے 1260 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم محمد جاوید سے 8 لیٹر شراب، ملزم وارث سے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم ریاض سے 20 لیٹر شراب، ملزم قمر عباس سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد جمیل سے 10 لیٹر شراب اور پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم خوشی محمد سے 1220 گرام چرس برآمد کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیپولیس نے جرائم پیشہ عناظر کے خلاف کارروائی کے دوران  06 تیز رفتار، 05 غیر قانونی گیس ریفیلنگ، 01 پتنگ فروش ،  13 اشتہاری مجرمان اور 12 عدالتی مفروران سمیت 37 ملزمان گرفتار کر لئے تفصیل کیمطابق  پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم رمضان، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزمان عرفان، محمد طاہر، محمود اور شاہد کو غیر قانونی گیس ریفیلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے تھانہ نیو ملتان نے ملزم محمد طارق سے 110 پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ بی زیڈ نے ملزم رضوان، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان محمد شریف اور غلام حسین، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان اسلم اور اعجاز حسین اور پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد اشفاق کو تیزرفتاری اور خطر ناک انداز میں گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس نے 13 اشتہاری مجرمان اور 12 عدالتی مفروران کو  بھی گرفتار کیا۔