بہاولپور:یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت میں تدریسی سرگرمیاں شروع، سٹوڈنٹس کا رش
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونیورسٹی کالج آف آرٹ(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یو نیورسٹی بہاولپور کی نئی عمارت میں موجودہ سمسٹر سے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب ویژن کے مطابق تعمیر کیا گیا جو قلعہ ڈیراور کی طرز پر ہے۔ یہ دو منزلہ عمارت فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ اور اسلامی فن تعمیر کا خوبصورت شاہکار ہے۔وائس چانسلر کی ہدایت پر کالج کی نئی عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس کے اندر ایک ایمفی تھیٹر بھی تعمیر کیا گیا ہے جو ایک ہزار سے زائد طلباء وطالبات کی گنجائش کا حامل ہے اور اس میں تھیٹر اورپرفارمنگ آرٹ کے ساتھ ساتھ آرٹ ورک کی عملی کلاسز منعقد کی جا سکتی ہیں۔ ایفی تھیٹر کو انتہائی خوبصورت انداز سے شیشے کی چھت سے ڈھکا گیا ہے جو ایک دیدا زیب نظارہ پیش کرتا ہے۔ کالج کا مرکزی دروازہ تاریخی قلعہ ڈیراور کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری کے مطابق اڑھائی برس قبل کالج وسائل کی کم یابی کا شکار تھا اور طلباء وطالبات کے لیے کلاسز کے ساتھ ساتھ عملی کام کے لیے جگہ کی بے حد کمی تھی۔نئی عمارت کی تعمیر کے بعدکلاس رومز کی تعداد 36 ہو گئی ہے اور گرؤنڈ فلور پر ایک نیا فلور تعمیر کیا گیا ہے جس سے گنجائش دو گنا ہو گئی ہے۔وائس چانسلر کی خصوصی توجہ کی بدولت شعبہ جات اورتدریسی پروگراموں کی تعداد بڑھ کر 8ہو گئی ہے اور ایم فل کلاسز کا بھی اجراء کر دیا گیا ہے۔ یہ عمارت نہ صرف اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلکہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کی واحد عمارت ہے اس کے ساتھ ساتھ ملحقہ ہاکڑہ آرٹ گیلری آرٹ ورک کی نمائش کے لیے بہترین سہولت ہے جہاں طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے آئے ہوئے مہمان اور آرٹ کا ذوق رکھنے والے افراد جوق در جوق آتے ہیں۔
شروع