مہنگائی، کھاد بحران، کاشتکاروں کا کپاس کاشت کرنے سے ”انکار“ 

مہنگائی، کھاد بحران، کاشتکاروں کا کپاس کاشت کرنے سے ”انکار“ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت کی جانب سے رواں سیزن میں کپاس کے امدادی نرخوں کا اعلان نہ ہونے کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت نہ ہونے کے برابر،کپاس کے پیداواری اہداف خطرے میں پڑ گئے۔تفصیل کے مطابق زرعی مداخل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے رواں خریف سیزن میں کپاس کی فی من امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا جس (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کے باعث دیہی علاقوں میں کپاس کی کاشت نہ ہونے کے برابر ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یکم اپریل سے کپاس کی کاشت کااول موسم شروع ہوچکا ہے لیکن 15اپریل تک کپاس کے کاشتہ ہدف کا صرف 10سے 15فیصد رقبہ پر کپاس کی کاشت ہوسکی ہے جس کے نتیجہ میں کپاس کی کاشت کے سرکاری اہداف خطرے میں پڑگئے ہیں اس ضمن میں محکمہ زراعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ناموزوں موسمی حالات کے پیش نظر گندم سمیت ربیع کاشتہ فصلوں کی برداشت کا عمل سست روی کا شکار ہے جس کے باعث رقبے خالی نہ ہونے کے باعث کپاس کی کاشت سست روی کا شکار ہے جس میں 30اپریل کے بعد تیزری کا امکان ہے تاہم دوسری جانب کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کپاس کی کاشت کا ہدف پورا کرنا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر کپاس کی امدادی قیمت کا اعلان کرنا ہوگا۔جسے مدنظر رکھتے ہوئے کسان کپاس کی کاشت کی جانب راغب ہوسکے گا۔
کاشت