بوسن روڈ پر سپیشل صفائی آپریشن،سروس روڈ کلیئر، سامان ضبط

  بوسن روڈ پر سپیشل صفائی آپریشن،سروس روڈ کلیئر، سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے سروس لائن بوسن روڈ پر قابض کباڑ کا کاروبار کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 سروس روڈ پہ سٹاک گیا تمام کاٹھ کباڑ اٹھوا دیا ہے۔کباڑ کا کاروبار کرنیوالوں نے سروس روڈ کو سٹور میں بدل دیا تھا۔اس کے علاوہ سروس روڈ پر سبزی اور فروٹ کی ریڑھیاں لگانے والوں کی بھی کونسلنگ کی گئی اور کچرا پھینکنے والی تمام ریڑھیاں اور ٹھیلے ہٹوا دئے گئے۔انفورسمنٹ ونگ کی کاروائی کے بعد کمپنی کے اسپیشل صفائی سکواڈ نے سروس روڈ کی صفائی کے لئے خصوصی آپریشن کیا۔تمام کاروائی کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر کی ہدایت پر کی گئی۔ محمد فاروق ڈوگر نے اس سلسلے میں بتایا کہ سروس روڈ پر قبضہ کرکے دکانیں قائم کرنیوالے اور ریڑھیاں کھڑی کرکے کاروبار کرنیوالے نہ صرف صفائی میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ ٹریفک کے لئے بھی مسائل پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھیلے لگانے والے کچرا ڈسٹ بِن یا کنٹینر میں ڈالنے کی بجائے سڑک پر پھینکے دیتے ہیں جس سے صفائی کے لئے ساری محنت اکارت چلی جاتی ہے۔ سی ای او نے کہا کہ شہر میں صفائی کا معیار بہتر بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون بہت  ضروری ہے۔انہوں نے شہر کی مصروف شاہراہ  بوسن روڈ پر صفائی کا مثالی نظام قائم کرنے کے لئے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ضبط