ڈیرہ میں ہارس رائیڈنگ کلب کا افتتاح،سہولتوں کا اعلان
ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)ڈی جی خان جمخانہ کلب کی طرف سے ڈویژنل پبلک سکول و کالج کو ہارس رائیڈنگ کی سہولت فراہم کردی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بورڈ آف گورنرز کے ہمراہ ہارس رائیڈنگ کلب کا افتتاح کیا۔ہارس رائیڈنگ کی سہولت ملنے سے ڈی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
پی ایس ڈی جی خان پنجاب کا چوتھا ادارہ بن گیا۔کمشنر و صدر کلب نے ڈی پی ایس کے بچوں کو سوئمنگ،لان ٹینس اور دیگر سہولیات مفت دینے کا بھی اعلان کردیا۔کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچی سن سمیت پنجاب کے چند بڑے اداروں میں ہارس رائیڈنگ کی سہولت میسر تھی اب ڈی پی ایس ہارس رائیڈنگ کی سہولت والا چوتھا ادارہ بن گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ گھڑ سواری کریکٹر بلڈنگ کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈی جی خان جمخانہ کلب نے چھ گھوڑے خرید لئے ہیں۔بچوں نے گھڑ سواری کا بھی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،پرنسپل میجر ریٹائرڈ محمد اعظم،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،پروفیسر محمد صادق،محبوب حسین،اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور وزن کے ساتھ قیمتوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔آٹا،چینی سمیت سبسڈی کی حامل اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں،خریدار مطمئن نظر آرہے ہیں آرٹس کونسل اور ماڈل بازار کے معائنہ کے دوران کمشنر نے اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ چینی اور آٹا کا وزن بھی چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن ہمراہ تھے۔کمشنرنے ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔اشیاء کے سٹالز تفصیل سے دیکھے اور خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات لیں۔خریدی گئی چینی اور آٹا کا وزن چیک کیا۔کمشنر نے سٹالز مالکان سے بھی معلومات لیں کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا،چینی،سیب،دال سمیت منتخب پھل اور سبزیوں پر بھاری سبسڈی دی جارہی ہے۔اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ہر رمضان بازار میں شکایت سیل،میڈیکل کیمپ،مرد اور خواتین کیلئے الگ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔سکیورٹی اور دیگر سہولیات پربھی فوکس کیا گیا ہے۔
اعلان