جائے نماز، ٹوپیوں، عطریات، تسبیح کی مانگ میں اضافہ،ریٹس ہائی
خانیوال (نمائندہ پاکستان)رمضان المبار ک کے دوران جائے نماز، ٹوپیوں اور عطریات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
،تسبیح کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے کسی حدتک من منانے نرخ بھی وصول کئے جانے لگے ہیں ذرائع کے مطابق ہر مسلمان برکتو ں اور رحمتوں کے مہینے سے مستفید ہورہا ہے اسی تناظر میں حسب روایت تسبیح، جائے نماز، نئی ٹوپیوں کی خریداری بھی بڑی تعداد میں کی جارہی ہے مارکیٹ میں ٹوپیاں 150سے ایک ہزارروپے تک دستیاب ہیں جن میں بنگلہ دیش کی بنی ہوئی ٹوپی کی پسندید گی سب سے زیاد ہ ہے صندل، گلاب اور عود سمیت قسم قسم کے عطریات کی خریداری بھی بڑھ گئی ہے اوسط رینج میں عطریات 150سے 600روپے کے درمیان دستیاب ہیں اسی تناظر میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران کے خریداروں کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ تسبیح اور جائے نماز کی فروخت میں بھی کئی اضافہ ہورہا ہے۔
ریٹس ہائی