بلدیاتی الیکشن،ریٹرننگ آفیسرز مقرر
میلسی (نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بلدیاتی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
الیکشن کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفسران مقرر کر دیئے گئے جو 21 اپریل سے کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کے کام کا آغاز کریں گے میلسی شہر کی نیبرہڈ کونسل 1تا 7 دن کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عاصم علی بھٹی کو آر او مقرر کیا گیا ہے جبکہ ویلج کونسل نمبر 70 تا 75 اور نیبرہڈ کونسل ٹبہ سلطانپور کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی مہر محمد طالب۔ ویلج کونسل نمبر 76تا 79 کیلئے سی ای او ایجوکیشن وہاڑی محمد صہیب عمران۔ویلج کونسل 80 تا 87 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر وہاڑی محمد شعبان. ویلج کونسل نمبر 88 تا 94 ڈی ڈی ای او ایلیمنٹری محمد یونس۔ویلج کونسل نمبر 95 تا 99 اور نیبرہڈ کونسل جلہ جیم ڈی ایچ او وہاڑی ڈاکٹر حافظ محمد فاضل جبکہ ویلج کونسل نمبر 100 تا 105 کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک وہاڑی ڈاکٹر ذاکر علی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
مقرر