فو ڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،دو بیکریوں پر چھاپے، جرمانے
ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
خان جدون کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیکری کو بسکٹ کی تیاری میں خراب انڈے استعمال کرنے، کھلے رنگ کی ملاوٹ اور فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اسی طرح 2 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں کھلے ناقابل سراغ رنگ کی ملاوٹ کرنے، حشرات کی بھرمار، مضرصحت کلر محلول کے استعمال پر 55 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے اور کیمیکل کی ملاوٹ ثابت ہونے پر تا اصلاح تک پروڈکشن بند کی گئی۔ اس کے علاوہ میاں چنوں میں پیزا پوائنٹ کو آئل چینج ریکارڈ نہ ہونے اور ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے پر 15 ہزار، ہوٹل کو حشرات کی بھرمار پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید خانیوال میں نمکو پروڈکشن یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔ زمین پر خوراک کی سٹوریج اور تیار پروڈکٹس پر لیبلنگ نہ ہونے پر پروڈکشن بند کی گئی۔
جرمانے