مہنگائی،شاپنگ میں شہریو ں کی عدم دلچسپی

مہنگائی،شاپنگ میں شہریو ں کی عدم دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 خانیوال (نمائندہ پاکستان)رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے جارہا ہے مگر مہنگائی کی وجہ سے عید خریداری(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
 کیلئے بازاروں میں رونقیں نہ لگ سکیں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں شہریوں کی شاپنگ میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے مہنگائی کے باعث عام آدمی کا بجٹ بری طرح متاثرہوا ہے عید الفطر قریب آچکی ہے لیکن قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے عید کی خریداری کی گہما گہمی ناہونے کے برابر ہے دکاندار بھی پریشانی کا شکار ہیں مہنگائی سے ملبوسات کے ریٹ ڈبل ہوچکے ہیں کاسمیٹکس اور جیولری شاپس پر بھی ہر چیز کی قیمتیں میں ہوشرباضافے نے کاروبار حضرات کو پریشان کررکھا ہے شہری کہتے ہیں مارکیٹوں میں مہنگائی کے شور سے عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے لگتا ہے کہ پرانے ملبوسات سے ہی کام چلانا پڑے گا دکانداروں کے مطابق ان دنوں میں عید کا رش عروج پر ہوتا تھا اور مارکیٹوں میں تل دھرنے کی جگہ باقی نہیں رہتی تھی لیکن اس بار صورتحال مختلف دکھائی دے رہی ہے۔
عدم دلچسپی