پی ڈی ایم کا اتحاد زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا،جعفر لغاری
راجن پور(تحصیل رپورٹر)تحر یک انصاف کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کا اتحاد زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ کابینہ کے معاملہ پر لڑائی شروع ہو چکی ہے۔ جلد الیکشن میں عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے تحریک انصاف کے صوبائی(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
رہنما وسابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں کی قیادت میں وفد سے سابق ایم پی اے سردار عمر خان لغاری کی وفات پر اظہار افسو س کرنے کے سلسلہ میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں سابق ناظم مرزا شفقت اللہ۔ سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندرخان۔فیاض احمد پاشا۔ حسین تبسم۔ جا م عثمان فرید۔ رانا شہباز خان۔ بشیر احمد کچبانی۔ میاں عالم سکھیرا۔ اویس عاشق گڈن۔ مرید حسین مہیسر۔ خلیل احمد۔ عارف گوپانگ۔ غلام مرتضی خان۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں لغاری گروپ ڈیرہ اور راجن پور میں بھر پور انداز میں شریک ہو گا۔ اور ہمارے گروپ سے وابستہ لوگ کارگردگی کی بنا پر کامیاب ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دیانیداری سے کام کیا۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو نام روشن کیا۔ چار سال کے دوران عوام کی بے پناہ محبت کی حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے۔ عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔
جعفر لغاری