غیر رجسٹرڈ سکولوں میں بچوں کو داخلہ غیر قانونی،صوبائی محتسب کا بڑا اعلان 

غیر رجسٹرڈ سکولوں میں بچوں کو داخلہ غیر قانونی،صوبائی محتسب کا بڑا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سٹی رپو رٹر)صوبائی متحسب نے غیر رجسٹرڈ  سکولوں میں بچوں کے داخلوں کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا،(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیل کے مطابق  غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیاگیا ہے، اس حوالیسیمحکمہ سکولز نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ایجوکیشن اتھارٹیز دو دنوں کے اندر اندر غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ریکارڈ مہیا کریں گے۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سی ای او غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ریکارڈ جلد سے جلد ارسال کریں۔