کامرس کالج قاسم پور،بی کام تھرڈ سمسٹر کے سٹوڈنٹس سراپا احتجاج

 کامرس کالج قاسم پور،بی کام تھرڈ سمسٹر کے سٹوڈنٹس سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سٹی رپو رٹر) بی کام تھرڈ سمسٹر کے طلبا کا داخلہ نہ بھجوانے پر احتجاج، والدین بھی شامل ہوگئے بتایاگیا ہے کہ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
 کامرس کالج قاسم پور کی انتظامیہ نے بی کام تھرڈ سمسٹر کے طلبا کا داخلہ روک دیا ہے جس کی وجہ سے  طلباء کے والدین سخت پریشان ہیں بی کام تھرڈ سمسٹر کے انچارج پروفیسر شاہد  نے طالب علموں کا حاضری میں کمی کی بنیاد پر سالانہ امتحان میں داخلہ روک دیا  والدین نے گارنٹی بھی  دئیآئندہ یہ غیر حاضر نہیں ہوں گے ان کا داخلہ بھیج  دیا جائے۔مگر ا نہوں نے کوئی شنوائی نہیں کی جبکہ کنٹرولر امتحانات شبیر احمد نے بھی اچھا سلوک نہیں  کیا اور ان کو زکریا یونیورسٹی جانے کا مشورہ دیدیا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور بچوں کا مستقبل بچائیں ورنہ وہ احتجا ج کا دائرہ وسیع کریں گے۔