بہاولپور، رحیم یارخان میں ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنیکا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کی زیر صدارت بہاولپور ریجن میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر پی ایچ اے،پی ایچ ای اور دیگر جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اُنھوں نے اس موقع پر کہا کہ جاری فنڈز کو بہترین استعمال میں لایاجائے شفاف اور معیاری انداز سے کام کو مکمل کیا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے بریفنگ کے دوران ندیم عباس ایکسیئن پی ایچ ای رحیم یار خان ندیم عباس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے او ر کہا کہ کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ندیم عباس کی کارکردگی پچاس فیصد سے کم تھی جس پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے احکامات جاری کیئے کہ کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے سی ڈی پی تھری کی سکمیوں کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کیں۔