ٹریفک پولیس سرگرم،چالان کا پیپر لیس نظام متعارف
ملتان) وقا ئع نگار)ملتان۔ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ریجن میں ڈیجیٹل چالان سسٹم ، ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کا پیپرلیس سسٹم متعارف کروا دیا گیا(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
۔جس کا مقصد چالاننگ کے نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے۔ شارق جمال، ڈی آئی جی ٹریفک، پنجاب لاہورکی ہدایت پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک سید محمد عباس شاہ کی زیر نگرانی ملتان ریجن، ڈیرہ غازی خان ریجن اور بہاولپور ریجن میں پیپر لیس چالان سسٹم متعارف کروا یا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو پیپر لیس چالاننگ بارے بریف کیا کہ پیپر لیس چالاننگ سسٹم کے تحت چالاننگ کے نظام میں شفافیت کے ساتھ شہریوں کوکافی سہولت ملے گی۔جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سید محمد عباس شاہ نے بتایا کہ پیپر لیس چالاننگ سسٹم کے ذریعے چالاننگ افسران کو ڈیٹا ایکسائز اور نادر ا سے منسلک ھو نے کی وجہ سے ہر قسم کے ڈیٹا کو دیکھنے میں آسانی ملے گی اور کرائم کنڑول کے ساتھ ساتھ ٹریفک وائیلیشنز پر کنٹرول کرنے میں معاونت ہوگی۔پیپر لیس چالاننگ سسٹم کے آغاز کے موقع پر پولیس لائن ملتان میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وسیم اختر ڈی ایس پی M&I پنجاب لاہور،جاوید طاہر مجید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک ملتان، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ رائے راشد، ٹریفک افسران نے شرکت کی۔ورکشاپ میں شریک پولیس افسران کو نئے چالان سسٹم بارے مکمل بریفننگ دی گئی۔شرکا کو بتایا گیا کہ پیپر لیس چالان سسٹم ایپلیکیشن ٹریفک پولیس کی زیر نگرانی سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے بنوائی گئی ہے جو کہ یوزر فرینڈلی ایپلیکیشن ہے۔ اس سسٹم سے شہریوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک افسران کو بھی کافی سہولت ہو گی۔ اس سسٹم کو متعارف کروانے کا مقصد ٹریفک پویس کے چالاننگ کے نظام میں شفافیت لانا ہے۔ پنجاب میں پہلی بارٹریفک چالان کا مکمل نظام پیپرلیس ھو جائیگا،جبکہ اس سے قبل پنجاب بھر میں چالان ٹکٹ کے اجرا پر شہریوں کو 3 پرت والی چالان بک کے ذریعے ٹکٹ جاری کئے جارہے تھے جس میں شفافیت تو تھی مگر ٹریفک افسران کے پاس موقعہ پر چالان کنندہ کے ریکارڈ تک رسائی نہ تھی جس کی وجہ سے ٹریفک وائیلشنز پر کمی لانے کی بجائے اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جبکہ موجودہ سسٹم میں باربار وائیلشنز پر ڈرائیوران کے لائسنس کے پوائنٹس منفی کئے جائیں گے جس سے وائیلیشنز میں کافی تک کمی لائی جا سکے گی