مختلف شہروں میں: سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں تھیلے گندم برآمد 

مختلف شہروں میں: سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں تھیلے گندم برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی، بہاولپور،بوریوالا، ہارون آباد (بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) چولستان سمیت بہاولپورڈویژن بھرسے گندم کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے445 گاڑیاں پکڑکر2 لاکھ تھیلے گندم برآمد کرلی سمگلروں کے خلاف22 مقدمات کااندراج کاشتکاروں کو98 فیصدباردانہ تقسیم68 فیصدگندم کی خریداری مکمل کرلی گئی28 چیک پوسٹوں پرپولیس رینجرز اورمحکمہ خوراک کی ٹیمیں تعینا(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
ت رمضان پیکیج کے تحت تینوں اضلاع کی49 فلورملوں کو3403 میٹرک ٹن گندم فراہم کرچکے32 رمضان بازاروں میں معیاری اورسستاآٹافراہم کیاجارہاہے۔ یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک بہاولپورریجن محمدعدنان بدرنے ایک ملاقات کے دوران بتائیں۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سالوں میں گندم کی خریداری لیٹ ہوجانے کی وجہ سے چولستان کی گندم دوسرے صوبوں میں سمگل ہوجاتی تھی لیکن اس مرتبہ محکمہ خوراک پنجاب کی جامع منصوبہ بندی کے باعث چولستانی علاقوں سے گندم کی خریداری25 مارچ سے ہی شروع کردی گئی تھی اس کے علاوہ ڈویژن بھرکی ضلعی حددومیں 28 چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں وہاں پرمحکمہ خوراک کے علاوہ سول ڈیفنس محکمہ پولیس اوررینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں اینٹی سمگلنگ ٹیموں نے چھاپوں کے دوران 445 گاڑیاں پکڑکر22 سمگلروں کیخلاف مقدمات کااندراج اورچھ بڑے گودام بھی پکڑے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ امسال مقررہ ٹارگٹ کا98 فیصدبادرانہ 18818 کاشتکاروں کوفراہم کیاجاچکاہے اور535131 میٹرک ٹن گندم خریدلی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بہاولپورسے246420 میٹرک ٹن رحیم یارخان سے69247 میٹرک ٹن بہاولنگر سے219464 میٹرک ٹن گندم خریدکرکے68 فیصدٹارگٹ مکمل کرلیاہے مزیدخریداری کاعمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال لیٹ خریداری شروع ہونے کی وجہ سے20 اپریل تک249221 میٹرک ٹن گندم خرید ہوئی تھی لیکن امسال535131 میٹرک ٹن گندم خریدچکے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ امسال7 لاکھ80 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدکرنے کاہدف مقررکیاگیاہے۔ جبکہ گزشتہ سال گندم خریدکرنے کاہدف752895 میٹرک ٹن مقررہواتھا۔امسال سیزن کے اختتام تک ہدف سے بھی زیادہ گندم خریدکرلی جائیگی رمضان پیکیج کے تحت فلورملو ں کوسسبڈی پرگندم کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ اس سکیم میں 49 فلورملیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بہاولپورسے29 رحیم یارخان11 اوربہاولنگر سے9 فلورملیں شامل ہیں۔ مذکورہ بالا فلورملوں کو1600 روپے فی40 کلوگرام کے حساب سے3403 میٹرک ٹن گندم فراہم کرچکے ہیں اورفلورملوں نے بہاولپورڈویژن کے32 رمضان بازاروں میں 389557 تھیلے آٹاسپلائی کردیاہے جن میں سے387805 تھیلے فروخت بھی ہوچکے ہیں اوررمضان بازاروں میں 450 روپے فی10 کلوگرام تھیلہ آٹافروخت ہورہاہے آٹے کے معیار کوبرقراررکھنے کیلئے سمپلنگ کاعمل بھی جاری ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بلاول علی ہنجرا نے محکمہ خوراک اور تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ لاہور روڈ پر واقع حاجی فقیر فلور ملز پر چھاپہ مار کر 9500 بوری ذخیرہ شدہ گندم برآمد کرلی ملز انتظامیہ نے پکڑی جانے والی گندم کے علاوہ مزید 10 ہزار بیگ گندم محکمہ خوراک کو سرکاری نرخ پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ملز انتظامیہ کے خلاف مزید کاروائی روک دی انہوں نے واضح کیا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی فلور ملیں حکومت کی طرف ملنے والے کوٹہ کے مطابق عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں حکومت گندم کا خریداری ہدف مکمل کرنے کے لئے کسی کو بھی گندم ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور مقررہ ہدف پورا کیا جائے گا۔   ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے حساس اداروں کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ کے ہمراہ غیر قانونی گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں سے ہزاروں من گندم برآمد کرلی گندم غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں میں الصمد رائس مل سے تقریبا 1000 گندم کی بوریاں برآمد جبکہ افضل کاٹن فیکٹری سے 4000 من گندم اور امجد کاٹن فیکٹری سے 16000 گندم کی بوریوں سمیت مسلم کاٹن جینرز سے 12000 گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کا ذخیرہ شدہ گندم محکمہ فوڈ کو اپنی تحویل میں لینے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر افضل کاٹن فیکٹری کے دو ملازموں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر وہاڑ ی سید وسیم حسن نے تاج فلور ملز کا دورہ کیا اور گوداموں کو چیک کیا چیکنگ کے دوران فلور ملز سے 7ہزار 7 1 گندم کے ذخیرہ تھیلے برآمد کرلئے۔ تمام تھیلوں کو محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا گیا جنہیں قریبی بنی شیلز میں منتقل کیا جارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ فلور ملز مالکان کو گندم کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ وزٹ کئے جارہے ہیں جو بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس موقع پر تحصیلدار حافظ اقبال محمو دکاٹھیا اور ڈی ایف سی شہزاد جعفری بھی موجود تھے۔

گندم ذخیرہ