عمارتوں، پلازوں میں ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مالکان کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایت
ملتان) وقا ئع نگار) ملتان میں بلند وبالا عمارتوں اور پلازوں میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات کے حوالے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
سے ریسکیو نے مالکان کو کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کے لیے ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے، مالکان 30 مئی تک درخواستیں جمع کرانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گیریسکیو حکام کی جانب سے کہا گیا ہے پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کا حصول لازمی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلند عمارتوں اور پلازوں میں ایمرجنسی آلات، ایمرجنسی ایگزٹ، اسمبلی ہال، فائر فائٹنگ سسٹم اور آٹو میٹک سموک ڈیٹیکٹ سسٹم لازمی ہونا چاہئیے، عمارتوں کے مالکان کی درخواستوں کے بعد ٹیمیں ان کا جائزہ لیں گی اور سرٹیفیکٹ جاری کریں گی، خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔
ہدایت