جامعہ زکریا،فیکلٹی آف کامرس،آن لائن کلاسز شروع کرنیکا فیصلہ

جامعہ زکریا،فیکلٹی آف کامرس،آن لائن کلاسز شروع کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)بہاادین زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کامرس، لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کا اجلاس گزشتہ روز ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی صدارت میں منعقد ہویا۔ جس میں دفاتر میں نوکری کرنے والوں کے لیے اعلی تعلیم کی سہولت کے لیے فیکلٹی میں مختلف شعبہ جات میں نئی آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیکلٹی کے ڈائریکٹرز، چیئرمین او(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
ر سینئر پروفیسر نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں شعبہ بینکنگ اینڈ فنانس، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور کامرس کے مختلف پروگرام جس میں ایم بی اے ایچ آر ایم، ایم بی اے بینکنگ اینڈ فنانس، سپلائی چینج مینیجمنٹ، ایم کام ا، ایم ایس سی اکانٹنگ اینڈ فنانس اور ایم فل کے پروگرامز کی آن لائن شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ان پروگرامز میں ایڈمیشن عید کے فورا بعد ہونگے اور ان کی کلاسز ہفتے میں دو دن ھفتہ اور اتوار کو ھوں گی جس میں %50 کلاسز آن لائن ہوں گی اور %50 ان کیمپس ہوں گی۔ جبکہ کہ دا خلے، امتحانات اور طلبہ کے کنڈکٹ کے قوائد اور ضوابط جو کہ یونیورسٹی میں پہلے سے موجود ہیں وھی رھیں گے۔ میٹنگ کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک صاحب نے کی جبکہ میٹنگ میں ڈاکٹر حنیف اختر، ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر آصف یاسین، ڈاکٹر حسن بچہ، نعمان عباسی، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر ہما علی، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ، ڈاکڑ مسعود، ڈاکڑ عاصم، ڈاکڑ احسن، شاہد ندیم اور ڈاکٹر صادق شاہد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف کامرس کالجز میں اے-ڈی-پی پروگرامز، شعبہ کامرس میں مختلف ڈپلوماجات اور شعبہ آء ایم ایس کے ایم فل پروگرام کے نے کورسز اور لا کالج کو علیحدھ فیکلٹی بنانے کی منظوری بھی دی گء۔