خزانہ خالی، میپکوافسروں کو قیمتی گاڑیاں دینے کا فیصلہ 

خزانہ خالی، میپکوافسروں کو قیمتی گاڑیاں دینے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان) نیوز ر پو رٹر)قرضہ میں گھٹنوں تک دھنسے ملک کی لاڈلی افسر شاہی کی ناز برداریاں، میپکو ملتان ریجن کا میپکو افسران کو نوازنے کا انوکھا فیصلہ، میپکو منیجمنٹ اور بی او ڈی نے ملی بھگت سے میپکو افسران کو کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 30جون تک 188ٹویوٹا، ہنڈا، سوزوکی دوسرے مرحلے میں 227گاڑیاں ستمبر تک مانگ لیں، حیران کن صورتحال (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)
یہ ہے کہ میپکو افسر لینے والی گاڑیوں کے 60پرسنٹ جبکہ 40پرسنٹ میپکو دے گا اور ریٹائر ہونے کے بعد گاڑی مالک بھی میپکو آفیسر ہو گا، ہر ماہ گاڑی کی سروس اور مینٹینینس کے لئے 15ہزار، 3سو لٹر پٹرول کی مد میں ملے گا اور گاڑیاں چلانے کے بھی افسران خود مجاز ہوں گے، 18لاکھ سے 15لاکھ کی پرانی قیمتی گاڑیاں افسران کو پانچ پانچ لاکھ روپے میں بیچنے کا انکشاف، نیازی حکومت کے جانے کے بعد ٹینڈز نہ ہو سکے تاہم آئندہ چند دنوں میں ٹینڈر ہونے کا امکان، سرکاری گاڑیوں کا مالک بنانے کی انوکھی منطق پر میپکو ملتان یجن کے 4سو غریب ڈرائیوروں کے فارغ ہونے کا امکان اور سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکا لگانے پر عوامی و سماجی حلقوں کا وزیراعظم، چیئرمین واپڈا سمیت حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،زرائع کے مطابق پاکستان جیسے غریب ملک میں میپکو ریجن ملتان کی میپکو منیجمنٹ اور بی او ڈی نے میپکو افسران کو نوازنے کے لئے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں دینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں انوکھے فیصلے کئے ہیں اور پہلے مرحلے میں 30جون تک کروڑوں روپے کی 188ٹویوٹا، ہنڈا، سوزوکی دوسرے مرحلے میں 227گاڑیاں ستمبر تک مانگ لی ہیں تاکہ میپکو افسران کو وہ قیمتی گاڑیاں دی جاسکیں زرائع کے مطابق میپکو افسر لینے والی گاڑیوں کے 60پرسنٹ جبکہ 40پرسنٹ میپکو دے گا اور ریٹائر ہونے کے بعد گاڑی مالک بھی میپکو آفیسر ہی ہو گااور وہ اپنی فیملیز کو انہی گاڑیوں پر ریٹائرمنٹ سے پہلے اور بعد میں مالک بننے کے بعد سرکاری خرچے پر بھی سیر سپاٹے پر لے جا سکے گا معلوم ہوا ہے کہ میپکو منیجمنٹ اور بی او ڈی نے 18لاکھ سے 15لاکھ کی پرانی قیمتی گاڑیاں افسران کو پانچ پانچ لاکھ روپے میں میپکو افسران کو بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ ان قیمتی گاڑیوں کے مالک ہوں گے جس کے بہت جلد ٹینڈر ہوجانے تھے لیکن نیازی حکومت کے جانے کے بعد معاملہ چند روز کے لئے کھٹائی میں پڑ گیا ہے تاہم آئند ہ چند روز میں ٹینڈر ہونے کا امکان ہے لیکن ایسے فیصلوں کی وجہ سے میپکو ریجن ملتان کے چار سو سے زائد ڈرائیوروں کے سر وں پر فارغ ہونے کی تلوار لٹک گئی ہے کیونکہ میپکو افسران نئی اور پرانی گاڑیاں لینے پر وہ خود گاڑیاں گھروں یا کہیں بھی لے جا اور آ سکیں گے میپکو انتظامیہ کے شاہی فرمان کے باعث حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکا لگائے جانے پر عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے وزیراعظم، چیئرمین واپڈا، تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فی الفور نوٹس لیں کیونکہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں میپکو افسران کو نوازنے کے لئے گاڑیوں کا مالک بنائے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے لیکن دوسری طرف کسٹمر سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹرز لگائے جانے کی مد میں کروڑوں روپے میپکو ملتان ریجن لے چکی ہے لیکن وہ سالہا سال سے میپکو دفاتر میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی ہے۔