آئینی بحران سے ملک کو نقصان ہوگا،ملک رفیق رجوانہ
ملتان (سٹی رپو رٹر)سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ عثمان بزدار کا استعفی آئینی طور پر گورنر نے منظو کیا اگر استعفی پر وزیر اعظم کو غلطی سے مخاطب کیا گیا مگر گورنر پنجاب کو بھیجا گیا تھا جنہوں نے آرٹیکل 130س آرٹیکل (8) کے تحت آئینی طور پر منظور کر لیا اس کے بعد وزیر اعلی کے انتخابات کی کاروائی اور ہائی کور ٹ میں دوران سماعت مقدمہ کی ووٹنگ ڈپٹی سپیکر کرائے یا نہیں، اس حوالے سے حکومت پنجاب اور عثمان بزدار نے بھی کوئی اعتراض نہیں اٹھا یا ہے انہوں نے کہاہے کہ یہ انتہائی بد قسمتی ہے کہ صدر پاکستان سے لیکر گورنر کی حد تک آئینی ذمہ داریاں نبھانے اور اپنے حلف کی پاسداری کرنے کے بجائے اپنی جماعت کے ورکرز کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ اس طریقے سے ملک کو سخت آئینی بحران سے جان بوجھ کر دوچار کیا جا رہاہے اس سے پہلے عدم اعتماد کی تحریک میں کیا گیا ہے ملک کی خارجہ پالیسی معاشی پالیسی کو تباہی کے کنارے پہنچا دیا گیاہے ٹویٹر پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے جومحب وطن پاکستانیوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔