مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس شہبازر ضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کرے گا.
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے بیمار والد کی تیمارداری کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں اس لیے عدالت ان کا پاسپورٹ واپسی کا حکم دے اور مریم نواز کو لندن اپنے والد کی تیمار داری کیلئے جانے کی اجازت دے ۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے 2019میں جھوٹے الزا م پر ان کے خلاف انکوائری شروع کی تھی،مریم نیب میں پیش ہوئیں مگر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا تھا۔