لیسکو کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے ، دیہی علاقوں میں  9گھنٹے تک پہنچ گیا

لیسکو کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے ، دیہی علاقوں میں  ...
لیسکو کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے ، دیہی علاقوں میں  9گھنٹے تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی کم ہونے کے باعث لیسکو ریجن کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین سے چار گھنٹے تک جبکہ دیہی علاقوں میں 9 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ  نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے،  بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث  شارٹ فال مزید بڑھ گیا ہے ،  لیسکو کی بجلی کی طلب 44سو میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، اس طرح  لیسکو کو بجلی کے 750 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔