”اب اگر احساس دلایا گیاہے کہ فوج کے خلاف بات نہیں کرنی تو اس سے کچھ نہیں بدلے گا کیونکہ۔۔“سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کیخلاف کارکنان کو بھڑکانے، آرمی چیف کیخلاف جلسوں جلوس میں نعرے/بینرز لگوانے، میڈیا/سوشل میڈیا پر آرمی چیف مخالف ٹرینڈز اور گفتگو کروانے کے بعد اب اگر ہدایت کی گئی ہے کہ فوج کیخلاف بات نہیں کرنی، گویا بہت جلد احساس دلا دیا گیا ہے، لیکن!!! اب اِس سے کچھ نہیں بدلنے والا۔“
فوج کیخلاف کارکنان کو بھڑکانے؛ آرمی چیف کیخلاف جلسوں جلوس میں نعرے/بینرز لگوانے؛ میڈیا/سوشل میڈیا پر آرمی چیف مخالف ٹرینڈز اور گفتگو کروانے کے بعد اب اگر ہدایت کی گئی ہیکہ فوج کیخلاف بات نہیں کرنی؛ گویا بہت جلد احساس دلا دیا گیا ہے۔ لیکن!!! اب اِس سے کچھ نہیں بدلنے والا۔۔۔ Contnd
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 20, 2022
غریدہ فاروقی کا مزید کہناتھا کہ ”اداروں کامکمل،حتمی اور مصمّم فیصلہ ہے کہ مکمل نیوٹرل رہنا ہے۔جس طرح خان صاحب کیspoon feedingکی گئی، وہ سب اب مکمل اور یکسرختم ہو چکا۔ادارے نے حتمی پالیسی اختیار کر لی ہے سیاست سے مکمل نیوٹرل رہنا ہے۔ اب کوئی مدد نہیں آئے گی۔ خان صاحب کو تمام لڑائی حتی کہ الیکشن بھی اکیلے لڑنا ہو گا۔“
اداروں کامکمل،حتمی اور مصمّم فیصلہ ہیکہ مکمل نیوٹرل رہنا ہے۔جسطرح خان صاحب کیspoon feedingکی گئی؛ وہ سب اب مکمل اور یکسرختم ہو چکا۔ادارے نےحتمی پالیسی اختیار کر لی ہے سیاست سے مکمل نیوٹرل رہنا ہے۔ اب کوئی مدد نہیں آئے گی۔ خان صاحب کو تمام لڑائی حتی کہ الیکشن بھی اکیلے لڑنا ہو گا۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 20, 2022