آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد ایک اور بڑا اعزاز محمد رضوان کے نام 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد ایک اور بڑا اعزاز محمد رضوان کے ...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد ایک اور بڑا اعزاز محمد رضوان کے نام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے لیے 2021 یادگار سال بن گیارضوان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 73.6کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے، جس پر انہیں وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے ۔


انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ جنوبی افریقا کی لیزل لی نے وزڈن لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

قومی -کھیل -