عمران خان جہاں بھی جائیں ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،وزارت داخلہ نے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا

عمران خان جہاں بھی جائیں ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،وزارت داخلہ نے ...
عمران خان جہاں بھی جائیں ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،وزارت داخلہ نے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ویر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیدیا جس پر وزارت داخلہ نے ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ  عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کوموثر اقدامات کی ہدایت دی  جس پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز داخلہ کو ہنگامی خط لکھا جس میں  عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ، وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، مراسلے میں کہا گیا کہ  عمران خان کے جلسوں میں سیکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -