عمران خان کےجلسوں میں لوگوں کوسستی تفریح مل جاتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

عمران خان کےجلسوں میں لوگوں کوسستی تفریح مل جاتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
عمران خان کےجلسوں میں لوگوں کوسستی تفریح مل جاتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کو سستی تفریح مل جاتی ہے ، ان کی حکومت 172 لوگوں کے نہ ہونے کے باعث گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے عالمی سازش کی بات کر رہے تھے عمران خان اپنےبیانات سےپھرتےرہے، پہلے کہتے تھے کہ انٹرنیشنل سازش ہوئی ، کل ان کے ترجمان نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ  سے تعلقات اچھے ہوتےتو ہم حکومت میں  ہوتے ، عمران خان اپنےبیانات سے مکرتے رہے ہیں ، عمران خان کا بیانیہ نہیں چلے گا ، وہ مسلسل ناکام ہو رہا ہے ، نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے پی ٹی ائی کی حکومت گئی ہے ۔

 سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کہا کہ ڈیڑھ سال میں ہم نے پانچ سال کا کام کرنا ہے ،اسوقت سندھ  بھر  میں  10 سے  12  گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،    7 سے 8  میگاواٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے  کیونکہ فیول نہیں دیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -