حسنین کے بائیومکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے جلد رابطے کا فیصلہ

سورس: Instagram/m.hasnain20
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے جلد رابطےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کوچ عمر رشید نےمحمدحسنین کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن میں خاصی بہتری آئی ہے ۔محمد حسنین کے ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیومکینک لیبارٹری سےکرائےگئے جب کہ باضابطہ طورپرٹیسٹ کرانےکے لیے آئی سی سی کوخط لکھاجائےگا۔
واضح رہے کہ محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لاہور کی لیب میں کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔