پی ٹی آئی کی ممبرپنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا ذکر نہیں ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

پی ٹی آئی کی ممبرپنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا ذکر ...
پی ٹی آئی کی ممبرپنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا ذکر نہیں ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا، بلکہ برین ہیمرج کی وجہ خون کے لوتھڑے بننا بتائی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی" 24نیوز "کے مطابق تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی نشاندہی نہیں ہوئی ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے بلڈ پریشر اور شوگر لیول میں اچانک اضافہ ہوا جس کے باعث ان کے دماغ میں خون کے لوتھڑے بن گئے ۔
واضح رہے کہ آسیہ امجد کو 16اپریل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اچانک ہسپتال لایا گیا جہاں بتایاگیا کہ انہیں برین ہیمرج ہوا ہے جس پر  تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ہنگامے میں انہیں شدید چوٹ آئی جس کے باعث وہ اس حالت میں ہیں ۔