عمران خان کی پٹرول پر دی گئی سبسڈی ختم کی گئی تو ۔۔۔ اسد عمر نے حکومت کو تنبیہ کر دی

عمران خان کی پٹرول پر دی گئی سبسڈی ختم کی گئی تو ۔۔۔ اسد عمر نے حکومت کو تنبیہ ...
عمران خان کی پٹرول پر دی گئی سبسڈی ختم کی گئی تو ۔۔۔ اسد عمر نے حکومت کو تنبیہ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری  اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے واضح کر دیا کہ اگر پٹرول پر عمر ان خان کی دی گئی سبسڈی ختم کی گئی تو موجودہ حکومت غرق ہو جائے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  عدم اعتماد کی تحریک کے بعد سے اب تک زرمبادلہ کے ذخائر کا ایک چوتھائی حصہ ختم ہو چکا ہے ،جس تیزی سے زر مبادلے کے ذخائر گر گئے ہیں  اس کے لحاظ سے روپے نےدباؤ میں آنا ہی ہے ، غیر یقینی کی فضا کا خاتمہ کئے بغیر معیشت نہیں سنبھلنے والی ،  صرف ہمارا نہیں ، قوم کا مطالبہ ہے کہ  عام انتخابات کرائے جائیں ۔

اسد عمر نے کہا کہ میرے مطابق حکومت کو دانشمندی سے کام لیتے ہوئے  عام انتخابات کی طرف جانا چاہئے ، حکومت پر ڈو مور کا دباؤ آ چکا ہے ، عوام کو دیا گیا ریلیف واپس لیا گیا تو حکومت غرق ہو جائے گی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ گوادر پر اصل کام تو ہماری حکومت نے شروع کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -