عیدالفطر کیلئے سعودی عرب میں اتنی زیادہ تعطیلات کا اعلان کہ ملازمین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تعلیمی اداروں میں عید کی تعطیلات کا آغاز جمعرات سے کرنے کا حکم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے تحت عید الفطر پر تعلیمی ادارے 21 اپریل سے 7 مئی تک بند رہیں گے۔قبل ازیں عید الفطر پر تعطیلات کا آغاز 25 اپریل سے ہونا تھا لیکن سعودی فرمانروا نے تازہ حکم نامے میں تعطیلات کے آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کر دی۔
سعودی عرب میں عمومی طور پر عید کی تعطیلات کا آغاز 21 رمضان سے ہوتا ہے تاکہ سب آخری عشرے کی طاق راتوں میں عبادت کی سعادت حاصل کرسکیں۔