ڈپٹی کمشنرآفس لاہور نےآج کے جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی 

ڈپٹی کمشنرآفس لاہور نےآج کے جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو عمران خان کی سیکیورٹی سے ...
ڈپٹی کمشنرآفس لاہور نےآج کے جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی کمشنر آفس لاہور نے آج کے جلسے کیلئے پاکستان تحریک انصاف آرگنائزرز کمیٹی کو ایڈوائزری جار ی کر دی ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلسہ گاہ جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں گے اور چیئر مین تحریک انصاف گاڑی کی چھت اور کھڑکی نہ کھولنے کے پابند ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیج پر بلٹ پروف روسٹرم اور سکرین استعمال کی جائے اور جلسہ گاہ میں بجلی اور بیک اپ پر جنریٹر ز کا استعمال کیا جائے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چیئر مین تحریک انصاف لاہور جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں ،آج حساس نوعیت کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے او ر  تحریک انصاف کی آرگنائزرز کمیٹی کو سختی سے ان پر عملدرآمد کا کہا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -