مودی کی مسلم مخالف کارروائیوں پر نظر ہے، امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے واضح کردیا

سورس: Twitter/@Ilhan
مظفرآباد (ویب ڈیسک)امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ مودی کی جانب سے مسلم مخالف کارروائیوں پرنظر ہے، ہماری خارجہ امورکمیٹی میں انسانی حقوق کا معاملہ زیرسماعت ہے۔
جیو نیوز کے مطابق الہان عمر کا کہنا تھا کہ خارجہ امورکمیٹی میں کشمیرکے سوال پر بھی بات ہوگی جب کہ دورےکے اختتام پرباقاعدہ پریس کانفرنس میں سوالوں کےجواب دوں گی۔واضح رہےکہ امریکی رکن کانگریس ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔