وفاقی وزیر انسانی حقوق احسان مزاری کی وزارت تبدیل کردی گئی

وفاقی وزیر انسانی حقوق احسان مزاری کی وزارت تبدیل کردی گئی
وفاقی وزیر انسانی حقوق احسان مزاری کی وزارت تبدیل کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسان مزاری سے انسانی حقوق کاقلمدان واپس لےلیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسان مزاری کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیا ہے جس کے بعد قلمدان کی تبدیلی  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے دو روز قبل حلف اٹھایا تھا جس کے بعد  وزرا کو قلمدان سونپے گئے تھے۔

وفاقی وزیر احسان مزاری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں این اے 197 کشمور سے کامیاب ہوئے۔