پی ٹی آئی خاتون ایم پی اے نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر عدالت سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی خاتون ایم پی اے نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر عدالت سے رجوع کر ...
پی ٹی آئی خاتون ایم پی اے نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر عدالت سے رجوع کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر نے پولیس کے ہراساں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی" 24نیوز "کے مطابق پی ٹی آئی کی ایم پی اے زینب عمیر نے پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ،جسے عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کر لیا ہے اورجسٹس انوارالحق پنوں کیس کی سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی ایم پی اے کی جانب سے درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس اور دیگر پولیس حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس خاتون ایم پی اے کو بلا وجہ ہراساں کر رہی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -