شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 84ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 84ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 84ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 84ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، انہوں نے علیٰحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کےلئے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپؒ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔آپؒ نے اوریئنٹل کالج میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیئے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا۔

 وکالت کے ساتھ ساتھ آپؒ شعروشاعری بھی کرتے رہے۔ 1926ء میں آپ پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر چنے گئے۔ آپؒ آزادی وطن کے علمبردار تھے، سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے۔ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے۔ آپؒ کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے اس خطبے میں آپ نؒے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ 1931ء میں آپؒ نے گول میز کانفرنس میں شرکت کرکے مسلمانوں کی نمائندگی کی۔ آپؒ کی تعلیمات اور قائداعظمؒ کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ لیکن پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی  آپؒ 21 اپریل 1938 کو انتقال کر گئے۔ لیکن ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ آپؒ کی احسان مند رہے گی کیونکہ آپؒ نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔