'دھمکی دینے والے اور سہولت کار سن  لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے، اسد عمر کا خطاب

'دھمکی دینے والے اور سہولت کار سن  لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے، اسد عمر کا ...
'دھمکی دینے والے اور سہولت کار سن  لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے، اسد عمر کا خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کاکہنا ہے کہ دھکمی دینے والے اور سہولت کار سن  لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے۔
گریٹر اقبال پارک لاہور کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 82سا ل پہلے اسی میدان میں کھڑے ہو کر قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ  اعلان کیا تھا کہ ہم مسلمانوں کے لیے ایک آزاد مملکت بنانے جا رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ  جب یہ اعلان ہوا تولوگوں نے کہا کہ  یہ خواب دیکھتا ہے یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ دنیا کی اس وقت کی سب سے بڑی طاقت برطانیہ اور ہندو آپ کے خلاف،پورا  سامراج آپ کے خلاف  اور آپ اس جدوجہد میں کامیابی  کیسے حاصل کر سکو گے؟لیکن صرف سات سال لگے اس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان وجود میں آئی  ۔کیا چیز جس نے یہ ممکن کیا ؟ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ایک سچا دلیر لیڈر تھا اور ایک قوم تھی جو اس لیڈر کے پیچھے متحد ہو کر کھڑی تھی۔آج وہ مجھے دلیر لیڈر بھی نظر آ رہا ہے وہ عمران خان نظر آ رہا ہےجو کہ  نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے اور نہ ہی غلامی قبول کرنے کو تیار ہے ،اور ساتھ مجھے پاکستانی قوم کھڑی نظر آ رہی ہے ۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ اس قوم نے آج یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ  دنیا میں کسی کے سامنے سر جھکا کر زندگی نہیں گزاریں گے ۔ساری دنیا سن لے کان کھول کر سن لے، دھکمی اور سہولت کار سن  لیں اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر  75سال پاکستان بننے کے بعد ایک آزاد ملک بن کر رہنا ہے کسی کے سامنے سر نہیں جھکانا ہے۔

مزید :

قومی -