عید الفطر پر ٹرانسپورٹرز کی چاندی ،من مانے کرایے وصول کرتے رہے،مسافر لٹ گئے

عید الفطر پر ٹرانسپورٹرز کی چاندی ،من مانے کرایے وصول کرتے رہے،مسافر لٹ گئے
عید الفطر پر ٹرانسپورٹرز کی چاندی ،من مانے کرایے وصول کرتے رہے،مسافر لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(افضل افتخار سے)عیدالفطر قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے تو ٹرانسپورٹرز بھی من مانے کرایے  وصول کر رہے ہیں  ۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، مسافر بغیر ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بس میں سفر کر رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے 10 روپے فی لیٹر  پیٹرول میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹر نے کئی گنا کرایہ کی مد میں اضافہ کردیا  ہے بیشتر مسافروں کو ٹکٹ کاؤنٹر سے ٹکٹ نہ ملا،پردیسی ٹکٹوں کیلئے مارے مارے پھرتے رہے  جس نے ہاتھ پاؤں مار کر ٹکٹ حاصل کیا اس کو انتہائی مہنگا ملا۔لاری اڈوں پر بیٹھے ٹرانسپورٹرز کے ملازمین اورڈرائیورز نے عیدی مہم بھی شروع کردی،لاہور سے دیگر شہروں کو جانیوالے مسافروں سے منہ مانگے کرایے  وصول کرتے رہے۔ 500والا ٹکٹ ایک ہزار جبکہ ہزار والا 2 ہزار روپے سے کم نہیں مل رہا۔لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والے رل گئے، کئی ایک تو گاڑی نہ ملنے پر واپس گھروں کو جانے پر مجبور ہوئے، بس سٹینڈز پر پردیسیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔سرکاری نرخ نامے نہ دکھانے پر کئی مقامات پر مسافروں اور ٹرانسپوٹرز میں جھگڑے بھی ہوئے جبکہ دوسری جانب ڈیزل اورپیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے نان اے سی بسوں کے کرایوں میں  اضافے کا پلان تیار کر لیا لاہورمیں نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 250 فیصد سے زائداضافے کا فیصلہ کرلیا گیا انٹراورانٹراسٹی نان اے سی بس سروس کے نئے کرایوں کا اطلاق 25اپریل سے کیاجائیگا ۔