ماڈل بازاروں میں سبسڈی کے بغیر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں:شاہد قادر

ماڈل بازاروں میں سبسڈی کے بغیر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں:شاہد قادر
ماڈل بازاروں میں سبسڈی کے بغیر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں:شاہد قادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شنگریلا فوڈ،ڈائمنڈ پینٹ، الخیر گروپ،نائیکون کے تعاون سے سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، پنجاب بھر سے  سٹاف کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا۔صوبے بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 5 مینجرز کو اعزازی شیلڈ اور 13 بازار مینجرز کو انکی ٹیم کے ہمراہ سرٹیفیکیٹ دیئے گئے، ماڈل بازار کے ہیڈ آفس میں ماہ صیام کے دوران بہترین کارکردگی پر افسران کو بھی سرٹیفیکیٹ دیئے گے۔ ماڈل بازاروں میں ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے سستی اور معیاری اشیا ءکی خریداری کے لئے ان بازاروں کا رخ کیا، عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل بازاروں کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر کا کہنا تھا کہ ماڈل بازاروں میں  ماہ صیام میں سبسڈی کے بغیر پنجاب بھر کے عوام کو اشیا ئےضروریہ پر ریلیف دیا گیا۔ سینئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے کہا کہ میں نے کبھی ماڈل بازار نہیں دیکھے تھے لیکن شاہد قادر کی قیادت میں یہاں جا کر یقین ہوا کہ واقعی پنجاب کے ماڈل بازار سستی اور معیاری اشیا ءکی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ ماڈل بازار مہنگائی کی دھوپ میں ریلیف کا سایہ ثابت ہو رہے ہیں جہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیا ءارزاں نرخوں پر  ایک ہی چھت تلے فراہم کی جاتی ہے ۔

تقریب میں الخیر گروپ کے سی ای او شیخ سعید،شنگریلا فوڈ سے یاسر چوہدری،ڈائمنڈ پینٹ سے عرفان یوسف،نائیکون کے سی ای او نیال ناصر سعید  کوکا کولا کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر فیصل ہاشمی، سہیل فاروق، کلب موبائل سے فیصل محمود،cheezious کے سی ای او عمران اعجاز،شیخ سہیل سی ای او  امانہ مال عابد بٹ،چیلتن فوڈ نجم مزاری، سی ای او کوتھم احمد شفیق، ہمدرد  پاکستان سے علی بخاری، اور جاوید قادر نے شرکت کی۔