سیاست میں انٹری کی خبروں پر سنجے دت نے وضاحت جاری کردی

سیاست میں انٹری کی خبروں پر سنجے دت نے وضاحت جاری کردی
سیاست میں انٹری کی خبروں پر سنجے دت نے وضاحت جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ۔

 بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سیاست میں انٹری سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں سیاست میں آنے کے بارے میں پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں، اگر میں اپنا سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کروں گا تو خود اس کا اعلان کروں گا۔واضح رہے کہ سنجے دت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ جو خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں انہیں نظر انداز کریں۔

مزید :

تفریح -